ابنا: نیٹو نے صوبہ پکتیا میں ڈرون حملے کئے ہیں جن میں آٹھ افراد مارے گئے ہیں۔ نیٹو کی ڈرون بمباری میں جاں بحق ہونے والوں میں چار بچے تین خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے نیٹو کے ان ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں نیٹو کے ہاتھوں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قراردیا۔رامین مہمان پرست نے کہا کہ بیرونی افواج کے انخلاء ہی سے افغانستان میں امن امان قائم ہوسکتا ہے۔نیٹو نے اس حملے کے بارے میں کوئي رد عمل ظاہرنہیں کیا ہے۔ یاد رہے امریکہ ایسے عالم میں افغانستان کے رہائيشی علاقوں پر بمباری کررہا ہے کہ واشنگٹن نے کابل کے ساتھ اسٹراٹیجیک معاہدے میں رہائيشی علاقوں پر بمباری نہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔........ /169
27 مئی 2012 - 19:30
News ID: 318235
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیا میں نیٹو کی بمباری کی مذمت کی ہے۔